کراچی میں این سی اوسی کاپہلااجلاس،عید کیلئے ایس اوپیز طے

کراچی میں نیشنل کمانڈ این آپریشن کے اجلاس میں کہنا ہے کہ شہر کی گلیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔ جب کہ غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاوس میں 18 جولائی ہفتہ کی صبح ہوا۔ اجلاس ميں این سی او سی کے چيئر مين اسد عمر اور وزيراعليیٰ سندھ بھی شريک ہوئے۔
وفاقی وزير داخلہ اعجاز شاہ نے بھی اسلام آباد سے ويڈيو لنک کے ذريعے اجلاس ميں شرکت کی۔ اجلاس ميں وزير تعليم سندھ سعيد غنی اور وزير صحت عذرا پيچوہو و ديگر بھی شامل تھے۔ تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں عیدالاضحیٰ ، مویشی منڈی کی ایس او پیز پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ای پی آئی پر اجلاس کو بریف کیا۔ سندھ میں کووڈ 19 کی صورت حال پر وزیر صحت سندھ نے بھی بريفننگ دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اجلاس سے کوآرڈینیشن مزید بہتر ہوگی۔ این سی او سی کا کام کافی بہتر رہا ہے۔ گلیوں میں قربانی کے جانور کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔ جانور صرف مقرر کی گئی جگہ پر ہی فروخت ہو سکتے ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کووڈ 19 پر کنٹرول تمام صوبوں کی مشترکا کاوشوں سے ہوگا۔ این سی او سی کے دیگر اجلاس باقی صوبوں میں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہاٹ اسپاٹس ایریاز میں سلیکٹیو لاک ڈاؤن کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے کرونا مریضوں کیلئے کراچی میں 2 اسپتال قائم کئے ہیں۔