آصف زرداری پرفردِجرم کیلئےنیب کورٹ کارجسٹراراحتساب عدالت کراچی کوخط

زرداری گھر پر ہوں یا اسپتال میں،ویڈیو لنک کاانتظام کریں۔
Jul 18, 2020

ٹھٹھہ واٹرسپلائی غیرقانونی ٹھیکوں پرنیب ریفرنس میں آصف علی زرداری پرفرد جرم کے لیےنیب کورٹ نےرجسٹراراحتساب عدالت کراچی کو خط تحریر کردیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے خط می لکھا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری گھر پر ہوں یا اسپتال میں،ویڈیو لنک کاانتظام کریں۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف علی زرداری کی شناخت کے لیےعدالتی نمائندہ بھی مقررکرنےکاحکم دیا ہے۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ نیب کراچی آصف زرداری کی عدالت حاضری یقینی بنائے،4 اگست کوآصف علی زرداری سمیت 14 ملزمان پرفردِجرم عائد کرنی ہے۔

آصف زرداری کے شریک ملزم اشفاق لغاری اشتہاری قرار دے کرمقدمہ سےالگ کردیا گیا۔اشفاق لغاری اومنی گروپ کےملازم ہیں اورنیب انکوائری کےبعد بیرون ملک فرارہوگئے تھے۔اشفاق لغاری پرغیرقانونی ٹھیکوں میں رشوت کی رقوم کےلین دین کا الزام ہے۔اشفاق لغاری سندھ روشن پروگرام میں بھی نیب کو مطلوب تھا۔

آصف زرداری پرٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں بھی فردِجرم کی تاریخ مقرر

واضح رہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی کےغیرقانونی ٹھیکےدیئےگئے، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹوکےاکاؤنٹس میں آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سےنوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے۔

ASIF ZARDARI

Tabool ads will show in this div