شنگھائی ماسٹرز ٹینس : جوکووچ اور سونگا فائنل میں
شنگھائی : شنگھائی ماسٹرز ٹينس کا فائنل عالمی نمبر ايک سربيا کے نوواک جوکووچ اور فرانس کے جو ولفريڈ سونگا کے درميان کھيلا جائے گا۔
شنگھائی ايونٹ آخری مراحل ميں داخل ہوگیا، ماسٹرز ٹینس کا فائنل آ پہنچا، عالمی نمبر ايک سربيا کے نوواک جوکووچ نے برطانيہ کے اينڈی مرے کو سیمی فائنل میں دھول چٹا دی، اسٹريٹ سيٹ ميں 1-6، 3-6 سے فتح حاصل کرکے ٹائٹل مقابلے میں جگہ بنالی۔
دوسرے سيمی فائنل ميں فرانس کے جو ولفريڈ نے اسپين کے رافیل نڈال کو ہرا دیا، پہلے سيٹ ميں سونگا نے 4-6 سے کاميابی حاصل کی، اسپینش اسٹار نے دوسرا سيٹ 0-6 سے جيت کر مقابلہ ايک ايک سے برابر کرديا، دوسرا سيٹ ہارنے کے بعد بھی سونگا نے ہمت نہ ہاری، تيسرے سيٹ ميں 5-7 سے کاميابی نے انہیں فائنل ميں پہنچا دیا۔ سماء
ENGLAND
CHINA
RAFAEL NADAL
Feliciano Lopez
Shanghai Open Tennis
Andy Murry
Songa
تبولا
Tabool ads will show in this div