گٹارسٹ فراز انور نے اسٹرنگز بینڈ کیوں چھوڑا تھا؟

ماضی میں ہم نےفراز انور کو پیشکش کی تھی، بلال مقصود

اسٹرنگز بینڈ کے گلوکار بلال مقصود نے گٹارسٹ فراز انور کے بینڈ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

انسٹاگرام پر بلال مقصود نے گٹارسٹ فراز انور اور اسٹرنگز بینڈ کے رکن فیصل کپاڈیا کے ساتھ اپنی ماضی کی یادگار تصاویر پوسٹ کیں۔

بلال مقصود نے بتایا کہ ماضی میں ہم نے فراز انور کو پیشکش کی تھی کہ وہ ایک لیڈ گٹارسٹ کی حیثیت سے اسٹرنگز بینڈ میں شامل ہوجائیں۔

بلال مقصود نے بتایا کہ انور فراز نے پیشکش قبول کی اور اسٹرنگز بینڈ میں شامل ہوگئے، اُس کے بعد ہم نے ملکر ایک ٹی وی شو کے لیے گانا ریکارڈ کیا اور یہ تصاویر اُسی گانے کے شوٹ کی ہیں۔

گلوکار نے بتایا کہ اُس گانے کے بعد فراز انور ہمارے بینڈ سے بور ہوگئے اور اُنہوں نے اسٹرنگز بینڈ کو الوداع کہہ دیا۔

دوسری جانب فراز انور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلال مقصود کی پوسٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے پوچھا کہ کیا واقعی میں نے اسٹرنگز بینڈ چھوڑا تھا؟

Bilal Maqsood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div