بحریہ ٹاؤن نے ایئرلفٹ سے معاہدہ ختم کردیا

سی سی پی کی مخالفت پر غیرمسابقتی معاہدہ ختم کیاگیا
فوٹو: بحریہ ٹاؤن لاہور ڈاٹ کام
فوٹو: بحریہ ٹاؤن لاہور ڈاٹ کام
BAHRIA TOWN, PAKISTAN, AIRLIFT فوٹو: بحریہ ٹاؤن لاہور ڈاٹ کام

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن لاہور میں شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایئر لفٹ کے ساتھ غیر مسابقتی معاہدے پر اعتراض اٹھایا تھا، جسے ختم کردیا گیا ہے۔

سی سی پی نے اعتراض کیا تھا کہ بی ٹی ایل (بحریہ ٹاؤن لاہور) اور ٹرانسپورٹ سروس ایئر لفٹ کے درمیان معاہدہ دیگر حریفوں کے داخلے کیلئے راستے بند کردے گا جبکہ اس سے رہائش نقل و حمل کے انتخاب سے بھی محروم ہوجائیں گے۔

بحریہ ٹاؤن لاہور کے رہائشیوں نے علاقے کے اندر عوامی نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے کیلئے ایئر لفٹ کو دیئے گئے خصوصی حقوق سے متعلق سی سی پی میں شکایت درج کرائی تھی۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ ایئر لفٹ کو مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے ذریعے خصوصی اختیارات نے انہیں علاقے میں کسی دوسرے متبادل یا مسابقتی خدمات فراہم کرنے والے سے محروم کردیا ہے۔

 سی سی پی کے ڈائریکٹر جنرل ایڈووکیسی اینڈ میڈیا اسفند یار خٹک نے بتایا کہ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے خط کے جواب میں بحریہ ٹاؤن نے ایئرلفٹ کے ساتھ معاہدے کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ یہ معاہدہ ختم کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے قانونی مراحل طے کئے جارہے ہیں۔

بحریہ ٹاؤن لاہور نے ایئر لفٹ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے سے متعلق مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے پبلک نوٹس کی کاپیاں بھی پیش کیں۔

خٹک کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کی منسوخی اور اس کا دوبارہ اعادہ نہ ہونے کا پختہ ارادہ مسابقتی ایکٹ 2010ء کی روح پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔ مسابقتی کمیشن کے تحفظات کو دور کرنے اور بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ایکٹ پر عملدرآمد کے بعد یہ کیس بند کردیا گیا ہے۔

مسابقتی ایکٹ ایسے کاروباری معاہدوں پر پابندی عائد کرتا ہے جن کا مقصد متعلقہ مارکیٹ میں مقابلہ کو روکنا، محدود کرنا یا کم کرنا ہو یا ایسا تاثر جائے۔

AIRLIFT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div