انگلينڈ کيخلاف سيريز آسان نہيں ہوگی، پی سی بی
قومی ٹیم نے مارچ سے کرکٹ نہیں کھیلی

پی سی بی کے چيف ايگزيکٹو وسيم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انگلينڈ کے خلاف سيريز آسان نہيں ہوگی لیکن ہم پر امید ہے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلينڈ کو ويسٹ انڈيز سے کھيل کر ميچ پريکٹس کا موقع مل گيا مگر قومی ٹيم نے مارچ سے کرکٹ نہيں کھيلی بس ٹريننگ اور فزيکل فٹنس پر زور ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹيم کے لئے صورتحال چيلنجنگ ہے مگر اميد ہے کھلاڑی 5 اگست تک مکمل تياری کرليں گے۔
ویسٹ انڈیز نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے انگلینڈ کےخلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔