سعيدغنی کاوفاقی وزیرعلی زيدی کوايک اورچيلنج

دوبارہ اليکشن کراتےہيں،ديکھتےہيں کہ کون جيتےگا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/SAEED-GHANI-ASLIVE-17-JULY.mp4"][/video]

وزيرتعليم سندھ سعيد غنی نے وفاقی وزیرعلی زيدی کو ايک اور چيلنج دے ديا ہے۔

سماء کے پروگرام نيا دن ميں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علی زيدی استعفیٰ ديں اورميں بھی ديتا ہوں اور پھردوبارہ اليکشن کراتے ہيں،ديکھتے ہيں کہ کون جيتے گا ۔

انھوں نےالزام لگايا کہ حکومت اسٹيل ملز کی طرح پی آئی اے کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے کو اسٹيل ملز کی طرح زميں بوس کرناچاہتی ہے،لگتا ہے کہ پی آئی اےکوبيچنےکيليےپائلٹس کے لائسنس کا بيان ديا گيا۔

انھوں نے پنجاب حکومت کی نااہلی کو آٹے کے بحران کی وجہ قرار ديا اور کہا کہ اگراب بھی مسئلےکاحل نہ نکالاتوبحران شديدتر ہوگا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ لوگ انتقامی ہتھکنڈوں سے میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، میں پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں اور ہتھکنڈوں کا سامنا کروں گا۔

Ali Zaidi

Tabool ads will show in this div