فیکٹ چیک:امیتابھ بچن کی اس ویڈیوسے متعلق کیاگیادعویٰ درست نہیں

ویڈیو 2 ماہ قبل بنائی گئی تھی
Jul 17, 2020
[caption id="attachment_1984996" align="alignnone" width="800"] تصویر: اے ایف پی[/caption]

بالی ووڈ سپراسٹارامیتابھ بچن کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جسے فیس بک، یوٹیوب اورٹوئٹرپر ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔

ویڈیو میں امیتابھ بچن ممبئی کے ایک اسپتال میں ہیلتھ کیئر ورکرزکا شکریہ اداکررہے ہیں،جہاں وہ کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کے بعد سے زیر علاج ہیں۔ لیکن یہ صحیح نہیں کیونکہ یہ ویڈیو بگ بی کے کرونا کا شکار ہونے سے 2 ماہ قبل اپرہل میں بنائی گئی تھی۔

یہ ویڈیو 12 جولائی 2020 کو فیس بک پرشیئر کی گئی تھی جہاں اب تک سے 7 لاکھ 27 ہزار بار دیکھاجاچکا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے"امیتابھ بچن کرونا میں مبتلا، انہوں نے یہ ویڈیو اسپتال سے شیئرکی"۔

اے ایف پی کے مطابق 11 جولائی کو امیتابھ بچن اور فیملی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اداکارکو ممبئی کے ایک بڑے اسپتال ناناوتی میں داخل کرایا گیا۔

ویڈیو کو اسی طرح کے دعوے کے ساتھ فیس بک ، یوٹیوب اور ٹوئٹرپرشیئر کیا گیا کہ اداکار نے یہ ویڈیو اسپتال سے بنائی۔ تاہم یہ دعویٰ غلط ہے۔

ناناوتی اسپتال نے 12 جولائی 2020 کو ایک بیان جاری کیا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ امیتابھ بچن کی یہ ویڈیو اپریل میں 2020 میں فرنٹ لائن ڈاکٹرز، نرسزاور کووِڈ وارڈز میں کام کرنے والے عملے کو ترغیب دینے کیلئے بنائی گئی تھی۔

Amitabh Bachchan