ویڈیو:نکاح کےبعد سارہ خان کیلئےفلک شبیرکاپہلا گانا

گانےکی ویڈیوسوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل
Jul 17, 2020
[caption id="attachment_1984976" align="alignnone" width="800"] تصویر: عبدالصمدضیاء[/caption]

کرونا کے باعث لاک ڈاؤن میں شادی کرنے والی ایک اور شوبز جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہیں۔

دو روز قبل مداحوں کو انسٹاگرام پرمنگنی کی خبر سے چونکانے والی سارہ خان کی شادی کی تقریبات کا آٖغاز بھی ساتھ ہی ہوا اوراب وہ اپنی نئی زندگی کے سفر کاآغاز کرچکی ہیں۔

شادی کی تمام تقریبات کی فوٹو گرافی عبدالصمدضیاء نے کی ہے جنہوں نے ان دونوں کے مداحوں کیلئے ایک خوبصورت ویڈیو اپنے انسٹاگرام پرشیئر کی۔

نکاح کے بعد بنائی جانے والی اس ویڈیو میں فلک شبیر، ساری کیلئے معروف بھارتی گانا گنگنا رہے ہیں جس پر سارہ کے تاثرات دیدنی ہیں۔

دلچسپ کیپشن میں فوٹوگرافر نے اس لمحے کو سب سے زیادہ خوبصورت قرار دیتے ہوئے لکھا " ایک گلوکار سے شادی کرنےکی سہولت"۔

اس ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے انسٹا صارفین نے نئی جوڑی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

اس سے قبل اداکارہ سارہ خان اور اداکار آغا علی کی گہری دوستی کسی رشتے میں بندھنے سے قبل ہی ختم ہوئی تو مختلف قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔ڈراما سیریل ’’ تمہارے ہیں‘‘، ’’ میں ہاری پیا‘‘، ’’ میرے بے وفا‘‘ اور ’’بند کھڑکیاں ‘‘ سمیت کئی معروف ڈراموں کی اس مقبول جوڑی نے بارہا سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو پسند کرنے کے حوالے سے بات کی اور اس سے قبل کہ یہ جوڑی شادی کے بندھن میں بندھتی، دونوں نے راہیں علیحدہ کرلیں جس پر ان کے پرستاروں کو خاصا دھچکا پہنچا تھا۔

Sarah Khan

FALAK SHABIR

Tabool ads will show in this div