دورہ انگلینڈ:کینگروزکے ممکنہ26رکنی اسکواڈکااعلان

حتمی اسکواڈ کا اعلان دورے سے قبل ہوگا
تصویر کیلئے بشکریہ آٹریلین کرکٹ بورڈ
تصویر کیلئے بشکریہ آٹریلین کرکٹ بورڈ
تصویر کیلئے بشکریہ آٹریلین کرکٹ بورڈ

ممکنہ دورہ انگلینڈ کیلئے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ سیریز کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز کی حکومتی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کا اعلان دورے کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

آسٹریلین بورڈ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق عثمان خواجہ، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ اور اینڈریو ٹائی کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، میچل اسٹارک اور پیٹ کمنز سمیت کئی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پیٹر ہینڈزکومب، نیتھن کولٹر نائل اور شان مارش کو اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔

ENGLAND

Tabool ads will show in this div