انگلینڈویسٹ انڈیزٹیسٹ سیریز،مہمان ٹیم کےپاس32سال بعدجیتنےکاموقع

جوروٹ انگلش ٹيم کی قيادت کريں گے۔

انگلينڈ اور ويسٹ انڈيز کے درميان تاريخی ٹيسٹ سيريز کا دوسرا ميچ آج سے شروع ہوگا۔ جوروٹ انگلش ٹيم کی قيادت کريں گے۔

بین الاقوامی کرکٹ کی 117 روز بعد واپسی ہوئی لیکن انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی غيرموجودگی ميں بين اسٹوکس نے ٹيم کی قيادت کی اور وہ پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف نہیں جتواسکے۔

انگلينڈ کی بيٹنگ اور بولنگ بری طرح فيل ہوئی اورہوم گراؤنڈ پرانگلينڈ کو6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ مانچسٹرميں آج سے شروع ہوگا۔ويسٹ انڈيز کے پاس تاريخ رقم کرنے کا موقع ہے۔32 سال سے ويسٹ انڈيز نےانگلش سرزمين پر ٹيسٹ سيريز نہيں جيتی ہے۔ 1988ميں سرويوين رچرڈز کی کپتانی ميں ويسٹ انڈيز کامياب ہوا تھا۔

دوسرے ٹيسٹ کےلئےانگلش ٹيم ميں 2 تبديليوں کا امکان ہے۔جوروٹ کی واپسی سےانگلينڈ کےحوصلے بلند ہوں گے۔ مارک ووڈ کی جگہ اسٹورٹ براڈ کی واپسی بھی متوقع ہے۔

انگینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ميچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

ENGLAND

West Indies

Tabool ads will show in this div