خالد محمود شیخ واٹر بورڈ کے نئے ایم ڈی تعینات

اسد اللہ خان سے اضافی چارج واپس

Khalid Mehmood Sheikh

حکومت سندھ نے ڈائریکٹر جرنل پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ یونٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ خالد محمود شیخ کو مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مقرر کر دیا۔

خالد محمود شیخ کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل 7مارچ 2018 سے 11فروری 2019 تک واٹر بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

خالد محمود شیخ اپنی سربراہی میں حکومت سندھ کے اہم ترین منصوبے کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔ انہیں مالی، انتظامی اور تیکنیکی امور کا ماہر مانا جاتا ہے۔

اسد اللہ خان سے ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کے ڈی جی کا عہدہ بھی خالد محمود شیخ کے پاس رہے گا۔

water board

KHALID MEHMOOD SHEIKH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div