سندھ حکومت 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار

اسٹاف رپورٹ


کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے 18 جنوری کو بلدياتی الیکشن کيلئے تيار ہيں، لیکن مارچ تک التواء کی کوشش کریں گے۔


کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 18 جنوري کو بلدياتي انتخابات کيلئے تيار ہے، مگر ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ اليکشن مارچ تک ملتوی ہوجائيں۔


وزیراعلی ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں تاریخ بڑھنے کا انتظار نہ کریں اور بلدیاتی الیکشن سے متعلق اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے ہمیں رولز بنانے کی اجازت دی ہے۔ سماء

کو

سندھ

Video

lost

warrant

Tabool ads will show in this div