
ابوظہبی : انگلش ٹیم اندھیرے سے ہار گئی، بیڈ لائٹ نے پاکستان کو یقینی شکست سے بچا لیا، ابوظہبی ٹیسٹ ڈرامائی مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔
بیڈ لائٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریکیوں سے نکال لیا، خراب روشنی نے بجھتے چراغ پھر سے جلا دیئے مگر گورے بے رونق ہوگئے، آخری دن بنجر وکٹ میں جان آگئی، چار دن کی کسر ایک دن میں نکل گئی۔
سوائے مصباح کے کسی سے بیٹنگ نہ ہوئی، مگر کپتان کی ففٹی خطرہ نہ ٹال کسی، کسی کو غلطیکھا گئی، تو کوئی متنازعہ فیصلہ کی بھینٹ چڑھ گیا، انگلینڈ کو صرف ننانونے رنز کا ٹارگٹ ملا، مہمانوں نے وکٹیں تو گنوائیں، مگر جیت کا پیچھا نہیں چھوڑا، انگلش ٹیم جیت سے پچیس رنز کی دوری پر تھی کہ روشنی جواب دے گئی، یوں پاکستان یقینی شکست سے بال بال بچ گیا۔ سماء