کیبل آپریٹر نے اپنی ہڑتال واپس لے لی
کیبل آپریٹر نے کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات طے ہونے پر اپنی ہڑتال واپس لے لی۔
بدھ 15 جولائی کو کیبل آپریٹر کے سربراہ خالد آرائیں کے ہمراہ کمشنر کراچی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹر اور کے الیکٹرک کو ساتھ بیٹھایا ہے، اب ہڑتال کا مسلہ ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے دونوں ادارے اپنا کام کریں گے جبکہ کیبل اور انٹرنیٹ چلتا رہے گا۔
کراچی سمیت4شہروں میں 3گھنٹے کیلئے کیبل ٹی وی اورانٹرنیٹ بند
اس موقع پر خالد آرائیں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے لہٰذا ہم اپنی ہڑتال واپس لیتے ہیں۔ سندھ حکومت اور کمشنر کراچی کا شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جو اختلافات تھے وہ طے ہو جائیں گے اور ہمارا معاہدہ جلد طے ہوجائے گا۔ کہیں اگر تارے لگی ہوئی ہیں تو اسے کے الیکٹرک کے ساتھ مل کر ہٹائے گے۔
خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ کراچی کو خوبصورت کرنے کی بھی کوشش کرینگے۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے تاریں اتارے جانے اور دیگر معاملات کے باعث کیبل آپریٹر نے 2 دن ہڑتال کی۔