بلاول داوڑ کم عمری میں ہی صاحب کتاب ہوگئے

پشتون ہیروزکے تذکروں پر مشتمل تخلیق نے دل موہ لئے
Jul 20, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Youngest-Writer-Psh-Pkg-15-07.mp4"][/video]

پاکستان کے کم عمرمصنف بلاول لطیف داوڑ نے پشتون ہیروز کے نام سے ایک کتاب تحریر کی ہے جس نے پڑھنے والوں کے دل موہ لئے ہیں۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والےبلاول لطیف داوڑ کی عمر 12 سال ہے۔ انھوں نےان تمام پختون ہیروز کے بارے میں کتاب لکھی ہے جنہوں نے سیاسی ، تعلیمی اور ادب کے میدان میں اپنی قوم کیلئے خدمات انجام دیں۔

پشتون ہیروز نامی کتاب 130 صفحات پر مشتمل ہے اوراس کو شائع کرنے میں بلاول کے استاد نے بھی مدد کی ۔

اس کتاب میں مادرِ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کا ذکر بھی ہے۔

BOOK

LITERATURE

Tabool ads will show in this div