میری تصاویر فوٹوشاپ کرکے بدنام کیا جارہا ہے،جنت مرزا

گزشتہ دنوں سرمدقدیر کےگانےمیں اداکارہ نےڈیبیو کیاتھا
Jul 14, 2020

حال ہی میں سرمد قدیر کے گانے کی ویڈیو "شاعر" میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ڈیبیو کیا ہے ۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ لوگوں نے ان کی جعلی تصاویر شیئر کرکے ان کے کردار کو داغ دار کرنے کی کوشش کی ہے ۔

انہوں نے لکھا کہ میرا گانا ریلیز ہونے سے پہلے میرا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا اور اس کے جاری ہونے کے بعد انہوں نے میرے اکاؤنٹ پر پابندی لگوادی۔ اب میں نے ایک فلم سائن کی ہے تو لوگوں نے میری تصاویر فوٹوشاپ کرکے پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں۔

جنت نے سوال اٹھایا کہ کیوں لوگ کسی کی کامیابی سے اتنا جلتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کم از کم اس لڑکی کا احترام کریں جس کی تصاویر میرے طور پر استعمال ہورہی ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ہم ان حاسد لوگوں کا مقابلہ کرسکیں۔

JANNAT MIRZA