رام کی اصل جائے پیدائش نیپال میں ہے، نیپالی وزیراعظم

بھگوان رام ہندوستانی نہیں نیپالی تھے، کے پی شرما
Jul 14, 2020

KP SHARMA, NEPAL, INDIA, AYUDHIA

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Nepali-Ayodhya-Issue-Pkg-14-07.mp4"][/video]

اصل ايودھيا ہندوستان ميں نہيں نيپال ميں ہے، بھگوان رام ہندوستانی نہيں نیپالی تھے۔ نيپال کے وزيراعظم کے پی شرما نے چونکا دينے والا انکشاف کرديا۔ اس بيان کے بعد رام کی جائے پيدائش اور رام مندر کے دعوے پر سوالات کھڑے ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نيپالي وزيراعظم کے پی شرما اولی کہتے ہيں بھگوان رام ہندوستانی نہيں بلکہ نيپالی تھے، ہندوستانيوں نے تہذيبی حقائق مسخ کئے ہيں، اصل ايودھيا نيپال کے علاقہ تھوری ميں ہے، اتر پرديش ميں نہيں۔

نيپالی وزيراعظم کے اس دعوے کے بعد ايودھيا ميں رام مندر کا ہندو دعویٰ مزيد مشکوک ہوگيا، جو بابری مسجد کی بنيادوں ميں مورتياں گاڑ کر نکال سکتے ہيں، وہ رام کی جنم بھی گھڑ سکتے ہيں۔

نیپالی وزیراعظم کے بيان کے بعد پورے بھارت ميں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

KP SHARMA

AYUDHIA

Tabool ads will show in this div