کراچی کے ماہی گیروں کاشکار کی اجازت نہ ملنے پراحتجاج

کیماڑی پر کھلے سمندر میں ماہی گیروں نے احتجاج کیا
Jul 14, 2020

  

کراچی کے ماہی گیروں نے ایک درجن سے زائد کشتیوں کے ساتھ کیماڑی کے قریب بیچ سمندر میں احتجاج کیا، انہوں نے حکومت سے شکار پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ہر طرف کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، ایسے میں ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے اور شکار کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

کراچی کے ماہی گیروں نے ایک درجن سے زائد کشتیوں میں بیٹھ کر کیماڑی کے قریب کھلے سمندر میں احتجاجی مظاہرہ کیا، انہوں نے حکومت سے روزگار کھولنے اور شکار پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے بھی حکومت سے چھوٹی کشتیوں کو شکار کی اجازت دینے کی اپیل کردی۔

ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ بڑے کنٹينرز کو سمندر ميں جانے دیا جارہا ہے جو جھينگا مچھلی پکڑ رہے ہيں مگر ہميں نہيں جانے دے رہے۔

Tabool ads will show in this div