تکنیکی خرابی کےباعث کےالیکٹرک کا بن قاسم پاور پلانٹ بند
لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے کر دیا گیا

کراچی میں تکنیکی خرابی کے باعث کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ بند ہوگيا جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے کر دیا گیا۔
بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ بند ہونے سے شارٹ فال 900 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔
کراچی کی 3300 ميگاواٹ طلب کو پورا کرنے کيلئے لوڈ شيڈنگ کا دورانيہ 10 گھنٹے تک بڑھا ديا جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کے اليکٹرک نے وفاق کی جانب سے غير اعلانيہ لوڈ شيڈنگ ختم ہونے کے دعوے کیے تھے لیکن ملير، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی اور نيو کراچی شدید متاثر ہیں۔