پنجاب میں 30جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسع

نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
Jul 14, 2020
[caption id="attachment_1971786" align="alignnone" width="794"]Punajb lockdown فوٹو: آن لائن[/caption]

پنجاب میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی گئی جو کہ 30 جولائی تک برقرار رہے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے جبکہ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو کہ 30جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی تاریخ متعلقہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہی ہوں گی۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div