کراچی : ساؤتھ زون پولیس کی کارروائی، 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اسٹاف رپورٹ


کراچی پوليس نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور کھاليں چھيننے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


کراچی ميں قيام امن کیلئے پوليس اور رينجرز کی کارروائياں جاری ہيں، ساوتھ زون پوليس نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سميت سنگين وارداتوں ميں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کيا۔


پوليس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سياسی، مذہبی جماعتوں اور گينگ وار سے ہے۔


ڈی آئی جی عبدالخالق شيخ کا کہنا ہے کہ لياری ميں گزشتہ ڈھائی ماہ ميں 30 ملزمان کو مارا جاچکا اور لياری ميں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے ميں وقت لگے گا۔


پوليس حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر سے جاری آپريشن کے دوران 1600 سے زائد ملزمان کو گرفتار کيا گيا ہے۔ سماء

کی

burger

India vs Pakistan

برآمد

ملزمان

اسلام آباد

Tabool ads will show in this div