ڈربی میں قومی ٹیم کے پریکٹس میچز کی تاریخوں کا اعلان

انٹرا اسکواڈ میچز 17 اور 24 جولائی کو کھیلے جائینگے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ڈربی میں چار روزہ پریکٹس میچز کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے انگلینڈ کے دورے پر گئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے انٹرا اسکواڈ 4 روزہ پریکٹس میچز کی تاریخ کا اعلان کردیا، ڈربی میں 17 اور 24 جولائی کو میچز کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ وہ مداحوں کیلئے میچ کے ہر سیشن کا اسکور، تصاویر اور ویڈیوز جاری کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو ڈربی پہنچی، جہاں وہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے تیاری کرے گی۔

قومی ٹیم یکم اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے مانچسٹر روانہ ہوگی۔

ENGLAND

Tabool ads will show in this div