مانچسٹر سٹی پر 2 سالہ پابندی ختم کر دی گئی
یوئیفا کا جرمانہ بھی کر دیا گیا

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر عائد 2 سالہ پابندی ختم کردی جبکہ برطانوی کلب پر عائد یوئیفا کا جرمانہ بھی کم کردیا۔
يوئيفا نے رواں سال فروری ميں مالی معاملات ميں شفافيت نہ ہونے کی وجہ سے دو سال کی پابندی لگائی تھی۔ پابندی يورپی مقابلوں ميں شرکت پر لگائی گئی تھی، ساتھ ہی 3 کروڑ يورو کا يورو کا جرمانہ بھی عائد کيا گيا تھا۔
مانچسٹر سٹی پابندی کے خلاف کھيلوں کی ثالثی عدالت ميں گيا جہاں کلب پر لگائی پابندی ختم کر دی گئی۔ مانچسٹر سٹی پر عائد جرمانہ تين کروڑ یورو سے کم کرکے ایک کروڑ یورو کر دیا گیا۔
ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپینز لیگ کا اگلا سیزن کھیل سکے گی۔