کراچی: 2گھنٹے کیلئے کیبل ٹی وی اور انٹرنیٹ بند رہیگا

کیبل آپریٹرز کا احتجاج کا اعلان
Jul 13, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Cabile-Opp-Pc-Khi-13-07.mp4"][/video]

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کے الیکٹرک کی جانب سے بغیر اطلاع کے کیبلز ہٹانے پر علامتی ہڑتال کا اعلان کردیا، کراچی میں 7 بجے سے 9 بجے تک کیبل نیٹ اور کیبل ٹی وی سروس بند رہے گی، معاملات حل نہ ہوئے تو پورے پاکستان میں ہڑتال کریں گے۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ خالد آرائیں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں کرنٹ لگنے سے کچھ اموات ہوئیں، اموات کا الزام کے الیکٹرک نے ہم پر لگادیا، ہمارے تاروں میں کرنٹ ہی نہیں ہوتا، اس کو بنیاد بناکر کے الیکٹرک نے ہماری وائرز کو کاٹنا شروع کردیا، ہم فائبر آپٹک کیبل استعمال کرتے ہیں جس سے کرنٹ نہیں لگ سکتا، کے اليکٹرک ہماری تاروں کو نقصان نہ پہنچائے، کے اليکٹرک ايک طرف مذاکرات دوسری طرف کيبل کاٹتی ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ آج شام 7 بجے سے 9 بجے تک ٹوکن ہڑتال پر جارہے ہیں، ہڑتال ابھی صرف کراچی میں ہوگی،  اگر معاملات حل نہ ہوئے تو پورے پاکستان میں ہڑتال کریں گے۔

خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کے دور میں تانبے کے تار ہوتے تھے، اب سلور کے تاروں کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں، انڈسٹریز بند ہوگئیں تھوڑی بہت میڈیا انڈسٹری چل رہی ہے، وزیراعظم، وزیر توانائی اور گورنر سندھ سے اپیل ہے مداخلت کریں، کل تک مذاکرات نہ کئے گئے بندش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ بجلی فراہم کررہے ہيں ہم بھی سروس فراہم کررہے ہيں، ملک بھر میں سروس انہیں کیبل اور پولز کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے، کے اليکٹرک ہمارے تار کيسے کاٹ سکتا ہے؟، کے الیکٹرک بدمعاشی پر اتر آئی ہے، کوئی کے اليکٹرک کیخلاف آواز اٹھائے تو بجلی کاٹ دی جاتی ہے، ہم نے کمشنر کو يقين دلايا کہ ہمارے وائر ميں کرنٹ نہيں ہوتا، عوام تک خبروں کی رسائی ہمارے ذريعے ہوتی ہے۔

Tabool ads will show in this div