عمران خان حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، بلاول

وفاق عوام کی جانیں خطرے میں ڈال رہا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور عمران خان پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ اين سی او سی نے 100 دن پورے ہونے پر صرف بيانات دیئے، سندھ حکومت نے کام کرکے دکھايا، وفاقی حکومت جان بوجھ کر ٹيسٹنگ کم کررہی ہے، وفاق يا کے پی، سندھ کی طرح ٹيسٹنگ کرکے دکھائے، وفاق عوام کی جانيں خطرے ميں ڈال رہا ہے، جتنے لوگ بيمار ہوں گے، معيشت کو اتنا نقصان ہوگا، عمران خان حکومت تاريخ ميں سب سے کرپٹ حکومت ہے، ہر وزير کرپشن ميں ملوث ہے، مائنس ون کی پیپلزپارٹی نے کبھی حمايت نہيں کی، پی ٹی آئی نے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچایا، عمران خان جمہوریت اور قوم کیلئے خطرہ ہیں۔

چيئرمين پيپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت، عمران خان اور وفاق کی کرونا وائرس کیخلاف پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔

بلاو بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹی نے ہر فورم پر کشميريوں کا کيس لڑا ہے، پہلے دن سے نریندر مودی کی مخالفت کی ہے، وزيراعظم نے کشميريوں کو لاوارث چھوڑديا ہے، وہ مسئلہ کشمير پر اتحاد قائم کرنے ميں ناکام رہے، آج بھی پاکستانی اپنے کشميری بھائيوں کے ساتھ کھڑے ہيں، پی ٹی آئی حکومت نے مسئلہ کشمير کو نقصان پہنچايا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ جب سے بجٹ پيش ہوا، کوئی نہ کوئی ڈرامہ سامنے آرہا ہے، حکومت ڈراموں کے ذريعے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے، ہر کسان کی فصل ٹڈيوں سے خطرے ميں ہے، 70 سالہ تاریخ کا بدترین ٹڈی دل حملہ ہے، بجٹ ميں کسانوں کو کوئی ريليف نہيں ديا گيا، کم وسائل کے باوجود ہم عوام کیلئے بہت سے منصوبے لائے ہيں، سندھ ميں چھوٹے تاجروں کو قرضہ ديں گے، بجٹ ميں ہم چھوٹے کسانوں کو سبسڈی ديں گے، مشکل وقت ميں غريب کسانوں کیلئے مفت ٹيوب ويل لگائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے جتنے لوگ بيمار ہوں گے، معيشت کو اتنا نقصان ہوگا، ہم کرونا سے متاثرہ افراد کو فيملی سپورٹ گرانٹ دلوائيں گے، ملک ميں کرونا سے بے روزگاری میں تاريخی اضافہ ہوا، بیروزگار افراد کو فوڈ سيکورٹی سپورٹ فراہم کريں گے، تاريخ ميں پہلی بار ايسا معاشی بحران پیدا ہورہا ہے، کام کرنیوالی خواتين کیلئے بھی بجٹ ميں فنڈز موجود ہيں۔

بلاول بھٹو زرداری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی طرح، وفاق کو بھی کام کرنا چاہئے تھا، سندھ حکومت غريب افراد کا مفت کرونا ٹيسٹ کرارہی ہے، اين سی او سی نے 100 دن پورے ہونے پر صرف بيانات دیئے، سندھ حکومت نے 100 دن کام کرکے دکھايا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت اور قوم کیلئے خطرہ ہیں، بلاول نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کر ٹيسٹنگ کم کررہی ہے، وفاق عوام کی جانيں خطرے ميں ڈال رہا ہے، وفاق نے فرنٹ لائن سولجرز کی زندگی خطرے ميں ڈال دی ہے، حکومت پاکستان نے عوام کو لاوارث چھوڑ ديا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت نے بجٹ ميں غربت کو ختم کرنے کی کوشش کی، وفاقی حکومت ٹيسٹ کی وصولی ميں بھی ناکام ہوگئی، وفاق پھر بھی سندھ حکومت پر حملہ کررہی ہے، تحريک انصاف کرپشن پر ڈرامہ کررہی ہے، پیپلزپارٹی نے مائنس ون کی حمایت کبھی نہیں کی۔

انہوں نے ایک بار پھر عمران خان کو سلیکٹڈ قرار دیے ہوئے کہا کہ وہ ہر محاذ پر فیل ہوچکے ہیں، عمران خان حکومت تاريخ ميں سب سے کرپٹ حکومت ہے، پی ٹی آئی کا اپنا آڈيٹر جنرل کہہ رہا ہے کہ کرپشن ہوئی ہے، عمران خان نے ايمنسٹی اسکيم سے فائدہ اٹھايا، سلسلہ شروع ہوا تو ختم نہيں ہوگا، ہر وزير کرپشن ميں ملوث ہے، جہانگير ترين نيب سے چھپ کر لندن ميں بيٹھے ہيں، بلين ٹری سونامی ميں بھی کرپشن کی گئی، کے پی ميں کرپشن کے سارے ريکارڈ ٹوٹ گئے، شوگر، آٹا، تيل پر کرپشن، عوام کی جيب پر ڈاکہ ڈالا گيا۔

پی پی پی چیئرمین نے سپريم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ بی آر ٹی پشاور سے حکم امتناع ختم کیا جائے، نيب کيس چلائے اور ذمہ داروں کو بے نقاب کرے،

ايف آئی اے کی رپورٹ ميں ہے کہ يہ گيس چوری کررہے ہيں، ابراج گروپ عمران خان کا فرنٹ مين اور اے ٹی ايم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کيسے لاک ڈاؤن ميں گھروں ميں رہيں جب پنکھا نہيں چل رہا، این آئی سی وی ڈی کے مقابلے ميں پی ٹی آئی حکومت کوئی ايک اسپتال بتادے، وفاق يا کے پی، سندھ کی طرح ٹيسٹنگ کرکے دکھائے۔

IMRAN KHAN

bilawal bhutto zardari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div