ارشدپپوکیس:کوئی قتل نہیں کیا،بےگناہ ہوں،عزیربلوچ

اقبالی بیان سے مکرگیا
Jul 13, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Uzair-ATC-KHI-PKG-13-07.mp4"][/video]

لياری گينگ وار کے سرغنہ عزيربلوچ اپنےاقبالی بیان سے مکرگئے اور کہا کہ کوئی قتل نہیں کیا، بے گناہ ہوں۔

پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو قتل سميت 16 مقدمات ميں عزيراورشاہجہان بلوچ سميت ديگرملزمان کوانتہائی سخت سيکيورٹی ميں عدالت لاياگيا۔

دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کےجج نےاستفسارکيا کہ آپ پر ارشدپپوکےقتل کاالزام ہے، کیا آپ نے يہ جرم کیا ہے،فردجرم عائد کریں۔

عزیربلوچ نےکہا کہ اللہ کوحاضرناظرجان کرکہتا ہوں کوئی قتل نہیں کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نےاقبالی بیان قلمبندکرایا ہے۔ جس پرعزيربلوچ نےکہا کہ اُس کاکوئی بیان قلمبندنہیں ہوا،مجسٹریٹ نےغلط بیانی کی،میرےساتھ جعل سازی ہورہی ہے۔

مزیدپڑھیں:عزیربلوچ کی گینگ وارمیں شمولیت کی داستان

عدالت نےملزم کومخاطب کرکےکہا کہ جوبیان آپ یہاں دےرہےہیں، کل ہائیکورٹ جاکراِس سے بھی مکرجائيں گے۔

مزیدپڑھیں:دوران تفتیش عزیربلوچ کے سنسنی خیزانکشافات

اِس سوال پرعذیربلوچ نےکوئی جواب نہيں ديا۔ وکیل صفائی کی عدم حاضری کےباعث سماعت جولائی کےآخری ہفتہ تک ملتوی کردی گئی۔

Tabool ads will show in this div