کراچی:مہنگادودھ بیچنےپردکانیں سیل،دودھ مزیدمہنگاکرنےکااعلان

اگلےماہ سے135 روپےکلودودھ بيچنےکا اعلان
Jul 13, 2020

MILK, PRICE, KARACHI

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Milk-Price-And-Shakir-Gujjar-Pkg-Moiz-13-07.mp4"][/video]

کمشنر کراچی کی ہدايت پرمہنگا دودھ بيچنےوالوں کے خلاف کارروائياں کی گئیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں دکانیں سیل کرکے جرمانےعائد کردئیے گئے۔ ڈيری فارمرز ايسوسی ايشن کے صدر نے اگلے ماہ سے 135 روپے کلو دودھ بيچنے کا اعلان کرديا۔

کراچی میں اتوار کو مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ انتظاميہ نے شہر کے مختلف علاقوں ميں کارروائياں کر کے کئی دکانيں سيل کردیں اوردکانداروں کو جرمانے بھی عائد کئے۔

انتظاميہ کی کارروائیوں کے بعد بھی ڈيری فارمرز ايسوسی ايشنکے صدر نے قيمتيں کم نہ کرنے کا اعلان کرديا۔ شاکر گجر نے سماء سے بات کرتے ہوئے انتظاميہ کو کھلا چيلنج ديا اور کہا کہ اگلے ماہ قيمتيں مزيد بڑھائيں گے، انھوں نے اپنی گرفتاری کی تردید کی اور کہا کہ صرف دکان سیل کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ کراچی میں 76 دکانداروں کو 4 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ کيا گيا ہے۔کراچی ميں دودھ کی سرکاری قيمت 94 روپے ہےليکن دودھ کہيں 110 روپے اور کہیں 120 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

Tabool ads will show in this div