انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست
شینن گیبریل کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا

ویسٹ انڈیز نے ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلش ٹیم 200 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی تھی جسے مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جرمین بلیک ووڈ نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کے فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بین اسٹوکس نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
میچ میں 9 کٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر شینن گیبریل کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کےخلاف 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ مانچسٹر میں 16 جولائی سے شروع ہوگا۔