شمالی وزیرستان: جھڑپ کے دوران 4دہشتگرد ہلاک
واقعہ میں 4اہلکار شہید بھی ہوئے
شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ میں جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کارروائی جاری ہے۔
جھڑپ کے دوران 4 اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شہید اور زخمیوں کو میران شاہ ایف ٹی سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دہشت گردوں کی شناخت مساد، جوہر، ضیاء اللہ اور ایک نامعلوم کے نام سے ہوئی ہے۔
شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اسماعیل، شہباز، وحید اور رضوان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں صوبیدار خالد، حولدار جاوید اور سپاہی سمی شامل ہے۔