کوئٹہ میں پولیو مہم کا دوبارہ آغاز 20جولائی سے ہوگا

کرونا وائرس کےباعث 4ماہ سے پولیو مہم نہیں ہوسکی تھی
Polio campaign فوٹو: آن لائن

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 4 ماہ بعد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔

 ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے مطابق کوئٹہ شہر کی 10 یونین کونسلز میں ایک لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 4 ماہ سے صوبے میں کرونا وائرس کے باعث پولیو مہم نہیں ہوسکی تھی۔

پولیو مہم نہ ہونے سے صوبے میں پولیو کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے اور رواں برس اب تک بلوچستان میں 14 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

polio campaign

Tabool ads will show in this div