گردوارہ کرتارپور میں آسٹرو ٹرف بچھا دی گئی
سکھ یاتریوں نے اس اقدام کو سراہا
حکومت پاکستان کی جانب سے شکرگڑھ میں گردوارہ کرتار پور صاحب میں سکھ یاتریوں کے لئے آسٹرو ٹرف بچھا دی گئی۔
شدید گرمی میں سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے آسٹرو ٹرف 16 ہزار فٹ مختلف راستوں پر بچھائی گئی ہے۔
آسٹرو ٹرف بچھانے سے کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کو عبادت کے لئے راستوں سے گزرنے میں آسانی میسر ہوگی۔
سکھ یاتریوں نے حکومت کے بہترین اقدام کو سراہا ہے۔