دہشتگردی کے واقعات سےنمٹنےکیلئےڈی آئی جی ساؤتھ کاماڑی پورکادورہ

چوکیوں کا بھی دورہ کیا

کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اتوار 12 جولائی کو ڈی آئی جی ساؤتھ نے ماڑی پور اور گرد و نواح کے علاقوں کا دورہ کیا۔

نمائندہ سما سعود بن مرتضیٰ کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے شہر میں امن و امان کی صورت حال اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا۔

دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی شرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ ساؤتھ زون میں انٹیلیجنس بیسڈ کمبنگ آ پریشن کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے سینیر پولیس افسران کے ہمراہ ماڑی پور میں قائم چھاتہ دار بائی پاس اکبر چیک پوسٹ کا بھی خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے چوکی پر اچھے انتظامات کرنے پر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او ماڑی پور چوکی کو تعریفی سرٹی فیکیٹ سی سی سیکنڈ اور کیش انعام دیا گیا۔

شرجیل کھرل نے ایس ایس پی سٹی اور ایس پی کیماڑی کے ہمراہ کیماڑی آئل ایریا اور چائنہ پورٹ میں کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی پلان کا بھی ازسرنو جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کیے۔

KARACHI OPERATION

dig south

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div