اسٹیٹ بینک نے مختلف بینکوں پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

جرمانہ 15 بینکوں پر عائدکیا گیا
Jul 12, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ میں پہلی بار 15 کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں۔

جرمانے صارفین کی معلومات نہ رکھنے اور فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیے گئے ہیں۔

بھاری جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ پر کئے گئے ہیں۔ 15 بینکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ارب 68 کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کئے گئے۔

ان 15 بینکوں پر مارچ سے جون 2020 کے دوران جرمانے عائد کیے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر جرمانے عوام کے سامنے جولائی 2019 سے لانا شروع کیے ہیں، اسٹیٹ بینک نے تمام 15 بینکوں کے نام کی تفصیلات بھی جاری کردی ہے۔

MoneyLaundering

commercial banks

HEAVY FINE