امریکی اداکارہ کشتی کی سیر کے دوران ڈوب کر ہلاک

اداکارہ نے ٹی وی سیریز ’گلی’ میں نمایاں کردار ادا کیاتھا
Jul 11, 2020

امریکی اداکارہ نایا رویرا کے بارے میں پولیس حکام کا خیال ہے کہ وہ وہ لاس اینجلس کے قریب ایک جھیل میں ڈوب گئی ہیں، تاہم حکام کو 24 گھنٹے کی تلاش کے بعد بھی لاش نہیں مل سکی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 33 سالہ نایا رویرا اپنے چار سالہ بیٹے جوزی کے ہمراہ جھیل پیرو کی سیر پر نکلی تھیں، اس مقصد کے لیے انہوں نے کشتی بھی کرائے پر حاصل کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ حادثے کے نتیجے میں جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں۔

اداکارہ کا بیٹا جھیل میں تیرتی ہوئی کشتی پر اکیلا ملا ہے جس نے پولیس حکام کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ تیراکی پر گیا تھا لیکن والدہ واپس نہیں آئیں۔

پولیس حکام کے مطابق کسی مجرمانہ سرگرمی کا سراغ نہیں ملا تاہم فی الحال کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے ایک سو سے زیادہ اہلکار اداکارہ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی اداکارہ مشہور ٹی وی سیریز ’گلی’ میں نمایاں کردار ادا کر چکی ہیں۔

Naya Rivera

Tabool ads will show in this div