عزيربلوچ کیلئےايس ايچ اولگواناکوئی بڑی بات نہيں تھی،سابق پولیس چیف

شہرکاامن تباہ ہواتولياری آپريشن شروع کياگیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Akhter-Gochani-KHI-Interview-11-07.mp4"][/video]

کراچی کےسابق پولیس چیف اخترحسن گورچانی نے کہا ہے کہ پیپلزامن کمیٹی کو ذوالفقارمرزا کی پشت پناہی حاصل تھی اور انھوں نے ہی امن کمیٹی کو اسلحہ دیا تھا۔

کراچی کے سابق پوليس چيف اخترحسن گورچانی نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لياری گينگ وار کو پيپلزپارٹی کے اس وقت کے وزير داخلہ ذوالفقار مرزا کی پشت پنائی حاصل تھی۔

سابق پولیس چیف نے کہا کہ ذوالفقارمرزانے پيپلزامن کميٹی کواسلحہ ديا،کہا يہ گيا تھا کہ یہ اسلحہ حفاظت کيلئے دياجارہا ہے،ليکن اس سے شہرکا امن تباہ ہوا تولياری آپريشن شروع کيا گیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عزير بلوچ کے لئے ايس ايچ اولگانا کوئی بڑی بات نہيں،جب وزيرداخلہ آپ کے ساتھ ہوتوتعيناتی کراناکون سی بڑی بات ہے۔

اخترحسن گورچانی نے یہ بھی کہا کہ ديکھنے کی ضرورت ہے کہ پيپلزپارٹی کے کس کس رہنماء نے ذوالفقارمرزا کا ساتھ ديا تھا۔

Tabool ads will show in this div