جماعت اسلامی کا آج 11 جولائی کو نرسری پر احتجاج کا اعلان

احتجاج شام4 بجے ہوگا
Jul 11, 2020

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شہر بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ، اووربلنگ اور کے الیکٹرک کی نا اہلی کے خلاف آج ہفتہ 11جولائی شام 4 بجے شاہراہ فیصل نرسری پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

فیصلہ ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے نظم کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کہ دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ایسی قیادت کاساتھ دیں جو واقعی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نیپرا نے اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی تھی جس کی رپورٹ میں اکثر اموات کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

امیر کراچی جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے دوران بھی کرنٹ لگنے سے اموات ہوئی ہیں اور اطلاعات کے مطابق 6افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں،کے الیکٹرک عوام کی قاتل بن گئی ہے۔

JAMAT E ISLAMI

load shedding

K ELECTRIC

Hafiz Naeem

Tabool ads will show in this div