پاکستان پیپلزپارٹی کا سینتالیسواں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے
اسٹاف رپورٹ
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی آج سینتالیس واں یوم تاسیس منارہی ہے۔ اس موقع پر پارٹی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے آج بلاول ہاؤس میں یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے کا انعقاد کیا جائیگا جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرادری خطاب کریں۔ جلسے میں پارٹی کے مرکزی رہ نماؤں سمیت سندھ کی قیادت بھی شرکت کرے گی۔
گزشتہ روز کراچی میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی جس میں۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو پارٹی کے یوم تاسیس پر مبارک باد دی۔ سماء