چیمپینز لیگ: کوارٹر اور سیمی فائنلز کیلئے ڈراز کا اعلان

آغازپری کوارٹر فائنل میچز سے ہوگا
Jul 11, 2020

چیمپینز لیگ نے کوارٹر فائنلز اور فائنلز کیلئے ڈراز اور شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

یونین ااف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یو اے ایف ای ) کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق لیگ کا آغاز پری کوارٹر فائنل میچز سے ہوگا جس میں ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی مد مقابل ہونگی۔

رپورٹ کے مطابق ہسپانوی کلب بارسلونا کا ٹکراؤ نیپولی سے ہوگا، جب کہ چیلسی کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ سے ہوگا۔

کوارٹر فائنلز سے قبل پری کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ مانچسٹر سٹی سے ہوگا، جب کہ لیون اور یوونٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

راؤنڈ آف 16 کے میچ میں نیپولی اور بارسلونا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، جب کہ چیلسی کا مقابلہ جرمن کلب نائرن میونخ سے ہوگا۔

چیمپیئنز لیگ کے 2 کوارٹر فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی ہوچکا تھا جس میں جرمن کلب لائپزگ کا مقابلہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوگا، جب کہ دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹالین کلب اٹلانٹا یونائیٹڈ کا مقابلہ پی ایس جی سے ہوگا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چیمپیئنز لیگ کے میچز بھی مارچ کے وسط سے کینسل کردیئے گئے تھے، تاہم یوئیفا نے کوارٹرز اور سیمی فائنلز کے ڈراز کے بعد فٹ بال کی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر شروع ہونے کی توقع پیدا ہوگئی ہے۔

Tabool ads will show in this div