بینچ اوربار کوایک دوسرےسےکوئی مسئلہ نہیں،چیف جسٹس
وکلاءسے تعاون درکارہے
چيف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے ہے کہ مقدمات جلد نمٹانے کيلئے وکلاء سے تعاون درکار ہے، بینچ اور بار کا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس گلزار احمد نے بار کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وکلاء کا جو ہاسٹل آج دیکھا یہ کسی بھی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ وکلاء کوجو بھی سہولیات درکار ہیں وہ فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مقدمات جلدنمٹانےمیں وکلاءسے تعاون درکارہے،بینچ اوربارکو ایک دوسرے سےکوئی مسئلہ نہیں ہے۔
chief justice of pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div