ہیروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام،سات کلوہیروئین برآمد،ملزم گرفتار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک سمگلر کو گرفتار کرلیا۔

گجرات کی تحصیل کھاریاں کا رہائشی محمد رفیق نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا۔ اے این ایف حکام نے اس کا سامان مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو سوٹ کیس کے خفیہ خانوں سے سات کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ سماء

Azadi March

appeal

icj

hostel

warrants

Tabool ads will show in this div