نہیں تورُک جاتی:علی سیٹھی نئےگانےکی تیاری میں مصروف

گلوکار ان دنوں نیویارک میں مقیم ہیں
تصویر: انسٹاگرام

گلوکارو گیت نگار علی سیٹھی نے اپنے مداحوں کو انسٹا گرام پر ایک خوشخبری سنائی ہے۔

علی ان دنوں اپنے نئے گانے کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کی دھن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا "نیاگانا"۔

علی کی اپنی رائٹنگ میں گانے کے بول کچھ یوں لکھے ہیں " نہیں تو رُک جاتی، کبھی نہ آتی، یہ بہار "۔

View this post on Instagram

new song ????

A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial) on Jul 9, 2020 at 12:41pm PDT

گانے کے بولوں کے علاوہ صفحے پر کی جانے والی ڈرائنگ بھی ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو کھل کربیان کررہی ہے۔

انسٹافالوورز کے سوالات کے جواب میں علی نے یہ بھی بتایا کہ گانا عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

ان دنوں نیویارک میں مقیم علی سیٹھی اپنے فالوورز کو انسٹاگرام لائیو سیشنز اور اپنے حوالے سے کی جانے والی مختلف پوسٹس سے بھرپور تفریح فراہم کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

PHIR LE AYA DIL ? insta-mehfil tomorrow SUNDAY 12 noon EST 9 pm PKT 9:30 pm IST

A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial) on Jul 4, 2020 at 10:22am PDT

علی سیٹھی نے حال ہی میں اپنے گانے " عشق " کا اپ بیٹ ورژن بھی جاری کیاہے، اس حوالے سے کی جانے والی انسٹاپوسٹ میں انہوں نے لکھا " میں نے کہا تھا کہ عید پر "دل لگیاں" کا پیانومکس ریلیز کریں گے لیکن یہ پہلے ہوگیا"۔

ali sethi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div