پب جی گیم سےمتعلق پی ٹی اےکامزیدمشاورت کےبعدآج فیصلہ متوقع
پب جی گیم پر پابندی برقرار رکھنے یا اٹھانے کا فیصلہ جمعرات کو نہ ہوسکا۔پی ٹی اے کا معاملے پر مزید مشاورت کے بعد فیصلہ آج متوقع ہے۔
جمعرات کو پی ٹی اے نے پب جی گیم پر شکایت کنداگان کواعتراضات جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دیدی۔ پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شکایت کنداگان 10 جولائی تک اعتراضات ای میل کےذریعے جمع کرواسکتے ہیں۔
پب جی پرپابندی:گیم سےتشددکاکیاتعلق ہے؟
پی ٹی اے میں جمعرات کو پب جی پر پابندی کے حوالے سماعت ہوئی تھی جس میں ہائیکورٹ میں درخواست گزاردینے والے، پب جی کونسلر اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔
ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ تمام افراد نے پابندی کے معاملے پراپنا موقف پی ٹی اے کے سامنے رکھا،اتھارٹی مزید مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں فیصلہ کرے گی۔
پب جی گیم خودکشیوں کاسبب کیسےبن رہاہے،عدالت کااستفسار
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے یکم جولائی سے پب جی گیم پرعارضی پابندی عائد کررکھی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ پی ٹی اے کو بھیجا تھا۔
پب جی گیم کے نوجوانوں پر نفیساتی اثرات کے باعث بندش کا فیصلہ کیا گیا۔پچھلے ماہ لاہورمیں 2 بچوں نے گیم کھلینےکی اجازت نہ ملنے پر خود کشی کی تھی۔