جرائم پيشہ افرادکسی نہ کسی سياسی جماعت سےمنسلک ہوتےہيں،بريگيڈيئرريٹائرڈباسط شجاع

عزیربلوچ کوکچھ سیاسی لوگ تحفظ دےرہے تھے
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/NML-SEGMENT-BASIT-SHUJA.mp4"][/video]

رينجرزکے سابق سيکٹرکمانڈر بريگيڈيئرريٹائرڈ باسط شجاع نے سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں اہم انکشافات کئے ہیں۔

جمعرات کو پروگرام میں بات کرتے ہوئےباسط شجاع کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کوکچھ سیاسی لوگ تحفظ دے رہے تھے،تمام جرائم پيشہ افراد کسی نہ کسی سياسی جماعت سے منسلک ہوتے ہيں۔

انھوں نے بتایا کہ عزیربلوچ نے تسلیم کیا کہ وہ افسران کےتبادلےکراتاتھا۔ باسط شجاع کا کہنا تھا کہ گینگسٹرمارے گئے تو قادرپٹیل نےلاشیں رکھ کرسڑک بلاک کردی تھی جبکہ نیٹو کا اسلحہ بھی لیاری میں لایا گیا تھا۔

اس کےعلاوہ، ثانيہ نازپیپلزامن کمیٹی کی پریس ریلیزبناتی تھیں،بعد میں وہ رکن سندھ اسمبلی بھی بنیں۔

gang-war

Tabool ads will show in this div