فلسطین میں صیہونی فورسز کی مسلمانوں کیخلاف کارروائی
بیت المقدس: فلسطین میں صیہونی فورسز کی مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، آزادی کیلئے نکلنے والی ریلی پر فورسز نے آنسو گیس اور پتھروں کی برسات کردی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی جس میں فلسطینیوں نے آزادی کی صدائیں بلند کیں۔
ریلی کو روکنے کی کوشش میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد پتھراؤ اور آنسو گیس کے ذریعے ریلی کے شرکاء کو منتشر کیا گیا۔ سماء