کراچی بجلی بحران کاخاتمہ، عمران اسماعیل اوراسد عمرکو ٹاسک دیدیاگیا

وزیراعظم کی ’کے الیکٹرک‘ سے ملکر معاملہ حل کرنیکی ہدایت

کراچی میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت سرگرم ہوگئی، وزیراعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ’کے الیکٹرک‘ انتظامیہ سے مل کر معاملہ حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی صورتحال، کرونا وائرس اور ’کے الیکٹرک‘ کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے اسد عمر اور عمران اسماعیل کو ’کے الیکٹرک‘ انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ’کے الیکٹرک‘ انتظامیہ سے مل کر مسائل کا حل ممکن بنایا جائے۔

مزید جانیے : قومی اسمبلی میں کے الیکٹرک پربحث، متحدہ کادھرنے کااعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے بھی ملے، ملاقات میں پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسد عمر نے وزیراعظم کے کراچی پیکیج منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم دہرایا۔ ان کا کہنا تھا سندھ کے شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

IMRAN KHAN

KE

ASAD UMAR

Imran Ismael

Tabool ads will show in this div