پنجاب: اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار
اسمبلی سمیت دیگر اجتماع کرنے پر پابندی ہوگی
پنجاب حکومت نے اسکول کھولنے سے متعلق ايس او پيز تيار کرلیں جس میں بچوں کو انگریزی، حساب اور سائنس کے مضامین پڑھائے جائیں گے۔
ایس او پیز کے تحت اسکولوں میں اسمبلی سمیت دیگر اجتماع کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ کلاسز میں ڈیسکز کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ ہوگا۔
اسکول میں روزانہ جراثیم کش اسپرے اور سینیٹائزر فراہم کیا جائے گا جبکہ بچوں اور اساتذہ کا ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
اسکے علاوہ بچوں اور اساتذہ کا روزانہ کی بنياد پر بخار چیک کیا جائے گا جبکہ بچوں کو روزانہ ہاتھ دھونے کے حوالے سے پیغام بھی دیا جائے گا۔