سیکیورٹی خدشات، کراچی کے 8حساس مقامات پر سوات فورس تعینات
دہشت گردی کی دھمکیوں کے باعث انتظامات سخت کردیئے گئے
کراچی ميں دہشتگردی کے خطرات کے پيش نظر شہر کے 8 حساس مقامات پر ايس ايس يو کی سوات فورس کو تعينات کرديا گيا۔
اسپيشل ويپن اينڈ ٹيکٹکس (سوات) فورس کے جوان حساس تنصيبات کے قريب ہائی الرٹ رہيں گے۔
ڈی آئی جی آپريشنز کے مطابق سيکيورٹی تھريٹس کے بعد يہ اقدام اٹھايا گيا ہے۔ سوات فورس کے کمانڈوز نے دہشت گردوں سے نمٹنے کيلئے خصوصی تربيت حاصل کی ہے۔
پوليس حکام کا کہنا ہے شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر ديں۔
اطلاع ملتے ہی ايس ايس يو کی سوات فورس چند منٹوں ميں واقعے کے مقام پر پہنچ جائے گی۔