حکومت نے ایم کیو ایم کی شکایات ازالہ کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد: حکومت نے ایم کیو ایم کی شکایات ازالہ کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ کمیٹی حکومت کو 90 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔
آخر کار ایم کیو ایم کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ حکومت نے جسٹس ناصر اسلم زاہد، جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان، جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں اور فروغ نسیم پر مشتعمل ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ جبکہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن اور سیکریٹری ہوں گے، کمیٹی ایم کیو ایم کی شکایات کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد اور اداروں سے بھی ان کی رائے لے گی۔ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ایم او یو کی بنیاد پر کیا گیا۔
حکومت اور متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے نو اکتوبر کو یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے۔ کمیٹی 90 روز کے اندر شکایات پر غور کرے گی اور حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ سماء