اسلام آباد:ابھی مندرتعمیرنہیں ہورہا،سی ڈی اےکوفیصلہ کرنےدیاجائے،ہائیکورٹ
مزید 2 درخواستیں نمٹادیں
اسلام آباد ہائیکورٹ نےمندرکی تعمیر کیخلاف مزید 2 درخواستیں نمٹادیں۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ابھی مندرکی تعمیر کیلئے کچھ نہیں ہورہا ہے،سی ڈی اے کو فیصلہ کرنے دیاجائے۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نےوفاقی دارالحکومت میں مندرکی تعمیرکےخلاف 2 نئی درخواستوں پرسماعت کی۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس نوعیت کی درخواستیں پہلےہی غیرموثر ہوچکی ہیں،اگرقانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے توہوسکتا ہے سی ڈی اے زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردے۔
جسٹس عامر فاروق نے یہ بھی ریمارکس دئیے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے بھی آنے دیں،عدالت نے درخواستیں نمٹاتےہوئےقراردیا کہ درخواست گزاراسلامی نظریاتی کونسل اور سی ڈی اے کے فیصلے سے مطمئن نہ ہوں توعدالت سے دوبارہ رجوع کرسکتے ہیں۔